ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / روس سے متعلق تحقیقات کے حوالے سے ٹرمپ نے دیگر سرکاری اہلکاروں پر بھی دباؤ ڈالا تھا

روس سے متعلق تحقیقات کے حوالے سے ٹرمپ نے دیگر سرکاری اہلکاروں پر بھی دباؤ ڈالا تھا

Thu, 08 Jun 2017 18:21:35  SO Admin   S.O. News Service

ماسکو7جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس اپنی انتخابی مہم کے اعلیٰ عہدیداروں کے روس کے ساتھ روابط کی چھان بین رکوانے کے سلسلے میں ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کے علاوہ دیگر سرکاری اہلکاروں پر بھی دباؤ ڈالا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسی صدارتی دباؤ کے باعث امریکی وزیر قانون بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتے تھے۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کے علاوہ نیشنل سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر ڈینیئل کوٹس پر بھی بہت دباؤ ڈالا تھا۔ جس وقت ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو ان کے عہدے سے برطرف کیا تھا، اس وقت وہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس کے ساتھ ممکنہ رابطوں ہی کی چھان بین کی سربراہی کر رہے تھے۔
 


Share: